Writers & Poets of Urdu Language & Literature.

  • شمس الدین ولؔی  اورنگ آبادی 1667ء میں اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔شمالی ہند میں غزل کو ریختہ میں متعرف کرانے والا شاعرولی ہی ہے۔ولی دکنی کو محمد حسین آزاد نے اردو شاعری میں وہی مقام دیا ہے جو انگریزی شاعری میں چاسر اور فارسی شاعری میں رودکی کو حاصل ہے۔ولی کو اردو غزل کا باوا آدم بھی کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر جمیل جالبی کی تحقیق کے مطابق وہ 1730 کے بعد فوت ہوئے۔

  • Meer Taqi Meer
    میر تقی میؔر  کی پیدا ئش 1723ء وفات 1810ء میں ہوئی ۔اردو شاعری میں میر کا مقام بہت اونچا ہے ۔میر کو ناقدیں و شعرائے 
    متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے کے ایک منفرد شاعر تھے ۔میر کے کلام میں دنیا کی نے ثباتی،غم و حزن،سادگی، خلوص، صداقت ،خطابیہ اندازترنم و موسقیت،واردات عشق وغیرہ پایا جاتا ہے۔ بقول رشیداحمد صدیقی،” غزل شاعری کی آبرو ہے اور میر غزل کے بادشاہ ہیں۔“
  • Mirza Asadullah Khan Gali
    نجم الدولہ، دبیر الملک بہادر نظام جنگ
    ، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غاؔلب 1797کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔  19 ویں صدی  کوغالب صدی کہا جاتا  ہے۔غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔غالب کی وفات  1869 کو دہلی میں ہوئی۔
  • Sir Sayed Ahmed Khan
    جدید اردو نثر  و "علی گڑھ مسلم یونیور سٹی "کے بانی سرسید احمد خان 17 اکتوبر 1817ء میں دہلی میں پیدا ہوئ۔ بقول مولوی عبدالحق : "اس نے زبان (اردو) کو پستی سے نکالا، اندازِبیان میں سادگی کے ساتھ قوت پیدا کی، سنجیدہ مضامین کا ڈول ڈالا، سائنٹیفک سوسائٹی کی بنیاد ڈالی، جدید علوم و فنون کے ترجمے انگریزی سے کروائے، خود کتابیں لکھیں اور دوسروں سے لکھوائیں۔ اخبار جاری کرکے اپنے انداز تحریر، بے لاگ تنقید اور روشن صحافت کا مرتبہ بڑھایا ”تہذیب الاخلاق “ کے ذریعے اردو ادب میں انقلاب پیدا کیا۔سرسید احمد خان 80 سال کی عمر میں 27 مارچ 1898ء میں فوت ہوئے۔

  • Quaja Altaf Hussain Hali
    خواجہ الطاف حسین حاؔلی 
    اردو کے نامورشاعراورنقاد گذرے ہیں۔  حالی 1837ء میں پانی پت میں   پیداہوئے۔ 1904میں’’شمس اللعلماء‘‘ کا خطاب ملا 31 دسمبر 1914ء کو پانی پت میں وفات پائی۔ مصطفٰی خان شیفؔتہ ، مرزا غاؔلب ،محمد حسین آزؔاد، سرسؔید احمد خان  کی صحبتیں نصیب ہویئں ،اردو ادب کو صحیح ادبی رنگ سے آشنا کیا بلکہ آنے والے ادیبوں کے لیے ادبی تنقید، سوانح نگاری، انشاپردازی اور وقتی مسائل پر بے تکان اظہار خیال کرنے کے بہترین نمونے یادگار چھوڑے۔

  • Munshi Preem Chand
  • منشی پریم چند اردو کے مشہور ناول نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کا اصلی نام دھنپت رائے ہے،  ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ 1880ء میں ضلع وارانسی کے گاؤں لمہی میں پیدا ہوئے۔ابتدئی زندگی غربت میں گزاری۔ انگریزی حکومت کی ملازمت اختیار کی۔ پریم چند مہاتما گاندھی کی تحریک سے متاثر ہوئے اور ملازمت سے استعفا دے دیاتھا۔ وہ دل و جان سے ملک کی آزادی کے یے لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن اپنی مجبوریوں کی بنا پر کسی تحریک میں عملی حصہ نہ لے سکے۔ پریم چند کو اردو ہندی دونوں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ 1936ء میں بنارس میں ان کا انتقال ہوا۔
    Dr. Allama Iqbal
  • شاعر مشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کی ولادت 9 نومبر 1877 وفات 21 اپریل 1938 کو ہوئی  بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، اردو اور فارسی کے اہم شعراء میں شمار کیے جاتے ہیں ان کی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے ۔ علامہ محمداقبال 2اپریل 1938ء بمطابق 20، صفر المصفر 1357ء کو فجر کے وقت اپنے گھر جاوید منزل میں طویل علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے اور ان کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.